صحیح بخاری 6842: بَابُ إِذَا رَمَى امْرَأَتَهُ أَوِ امْرَأَةَ غَيْرِهِ بِالزِّنَا عِنْدَ الْحَاكِمِ وَالنَّ …

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ سے روایت کی کہ اُن دونوں نے اُن کو بتایا کہ دو شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنا جھگڑا لائے اور اُن میں سے ایک نے کہا کہ کتاب اللہ کے موافق آپؐ ہمارے درمیان فیصلہ فرماویں اور دوسرے نے کہا: اور وہ ان دونوں میں زیادہ سمجھدار تھا۔ ہاں یا رسول اللہ! کتاب اللہ کے موافق ہمارے درمیان فیصلہ فرماویں اور مجھے اجازت دیں کہ بیان کروں آپؐ نے فرمایا: بیان کرو۔ اس نے کہا: میرا بیٹا اس شخص کے پاس ملازم تھا۔ مالک نے کہا: عَسِيفٌ کے معنی ہیں مزدور۔ اور اس نے اس کی بیوی سے زنا کیا۔ لوگوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سنگسار کیا جائے گا۔ تو میں نے ایک سو بکری اور اپنی ایک لونڈی دے کر اُس سے اس کو چھڑا لیا۔ پھر میں نے اہل علم سے پوچھا، تو اُنہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے ہی پڑنے تھے اور ایک سال کے لئے شہر سے نکالا جانا تھا اور سنگسار تو اس کی عورت کو کیا جانا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دیکھو! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں کتاب اللہ کے موافق ہی تمہارے درمیان فیصلہ کروں گا۔ تمہاری بکریاں اور لونڈی جو ہیں تو وہ تمہیں واپس دی جائیں اور آپؐ نے اس کے بیٹے کو ایک سو کوڑے لگوائے اور ایک سال کے لئے اس کو جلا وطن کر دیا اور آپؐ نے اُنیس اسلمیؓ کو حکم دیا کہ وہ دوسرے شخص کی عورت کے پاس آئے اگر وہ اقرار کر لے تو پھر اس کو سنگسار کرو۔ چنانچہ اس نے اقرار کیا اور اُنیسؓ نے اس کو سنگسار کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَحَدُهُمَا اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ. وَقَالَ الآخَرُ وَهْوَ أَفْقَهُهُمَا أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَاقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ وَأْذَنْ لِي أَنْ أَتَكَلَّمَ. قَالَ " تَكَلَّمْ ". قَالَ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا ـ قَالَ مَالِكٌ وَالْعَسِيفُ الأَجِيرُ ـ فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَبِجَارِيَةٍ لِي ثُمَّ إِنِّي سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ مَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَإِنَّمَا الرَّجْمُ عَلَى امْرَأَتِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ أَمَّا غَنَمُكَ وَجَارِيَتُكَ فَرَدٌّ عَلَيْكَ ". وَجَلَدَ ابْنَهُ مِائَةً وَغَرَّبَهُ عَامًا وَأَمَرَ أُنَيْسًا الأَسْلَمِيَّ أَنْ يَأْتِيَ امْرَأَةَ الآخَرِ فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا فَاعْتَرَفَتْ فَرَجَمَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 38: بَابُ إِذَا رَمَى امْرَأَتَهُ أَوِ امْرَأَةَ غَيْرِهِ بِالزِّنَا عِنْدَ الْحَاكِمِ وَالنَّاسِ، هَلْ عَلَى الْحَاكِمِ أَنْ يَبْعَثَ إِلَيْهَا فَيَسْأَلَهَا عَمَّا رُمِيَتْ بِهِ

آج 10 میں سے 10 باقی