صحیح بخاری 6863: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا جَزَاؤُهُ فَجَهَنَّم …
احمد بن یعقوب نے مجھ سے بیان کیا کہ اسحاق بن سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کرتے تھے۔ اُنہوں نے کہا وہ پیچیدہ اُمور جن میں ایک شخص اپنے آپ کو گرا لیتا ہے اور نکلنے کی کوئی راہ نہیں پاتا اُن میں ناجائز طور پر ممنوع شدہ خون بہانا بھی ہے۔
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ إِنَّ مِنْ وَرْطَاتِ الأُمُورِ الَّتِي لاَ مَخْرَجَ لِمَنْ أَوْقَعَ نَفْسَهُ فِيهَا سَفْكَ الدَّمِ الْحَرَامِ بِغَيْرِ حِلِّهِ.
باب 1: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا جَزَاؤُهُ فَجَهَنَّمُ}
آج 10 میں سے 10 باقی