صحیح بخاری 6976: باب فِي الْهِبَةِ وَالشُّفْعَةِ

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ معمر نے زُہری سے، زُہری نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے جو شفعہ کا حق رکھا ہے تو وہ ہر ایک ایسی جائیداد میں ہے جو تقسیم نہ کی گئی ہو، جب حدیں پڑ جائیں اور راستے الگ الگ نکال دئیے جائیں تو پھر شفہ نہیں اور بعض لوگوں نے کہا: ہمسائے کو بھی شفعہ کا حق ہے۔ پھر جو حق اُنہوں نے مضبوط کیا تھا اُسی کو لے کر اُسے باطل کر دیا اور کہا: اگر کوئی شخص گھر خریدے اور وہ ڈرے کہ کہیں ہمسایہ شفعے کے ذریعہ سے نہ لیوے تو وہ سو حصوں میں سے ایک حصہ خریدے، پھر باقی حصے خریدے تو پڑوسی کو پہلے حصہ میں شفعہ کرنے کا حق ہوگا اور باقی گھر میں اُس کو شفعہ کا کوئی حق نہیں اور اس کے لئے جائز ہوگا کہ وہ اس کے متعلق حیلہ کرے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّمَا جَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الشُّفْعَةَ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ فَلاَ شُفْعَةَ. وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ الشُّفْعَةُ لِلْجِوَارِ. ثُمَّ عَمَدَ إِلَى مَا شَدَّدَهُ فَأَبْطَلَهُ وَقَالَ إِنِ اشْتَرَى دَارًا فَخَافَ أَنْ يَأْخُذَ الْجَارُ بِالشُّفْعَةِ فَاشْتَرَى سَهْمًا مِنْ مِائَةِ سَهْمٍ ثُمَّ اشْتَرَى الْبَاقِيَ وَكَانَ لِلْجَارِ الشُّفْعَةُ فِي السَّهْمِ الأَوَّلِ وَلاَ شُفْعَةَ لَهُ فِي بَاقِي الدَّارِ وَلَهُ أَنْ يَحْتَالَ فِي ذَلِكَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 14: باب فِي الْهِبَةِ وَالشُّفْعَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی