صحیح بخاری 6979

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً عَلَى صَدَقَاتِ بَنِي سُلَيْمٍ يُدْعَى ابْنَ اللُّتَبِيَّةِ فَلَمَّا جَاءَ حَاسَبَهُ قَالَ هَذَا مَالُكُمْ وَهَذَا هَدِيَّةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَهَلاَّ جَلَسْتَ فِي بَيْتِ أَبِيكَ وَأُمِّكَ حَتَّى تَأْتِيَكَ هَدِيَّتُكَ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا ". ثُمَّ خَطَبَنَا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَسْتَعْمِلُ الرَّجُلَ مِنْكُمْ عَلَى الْعَمَلِ مِمَّا وَلاَّنِي اللَّهُ فَيَأْتِي فَيَقُولُ هَذَا مَالُكُمْ وَهَذَا هَدِيَّةٌ أُهْدِيَتْ لِي. أَفَلاَ جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ حَتَّى تَأْتِيَهُ هَدِيَّتُهُ وَاللَّهِ لاَ يَأْخُذُ أَحَدٌ مِنْكُمْ شَيْئًا بِغَيْرِ حَقِّهِ إِلاَّ لَقِيَ اللَّهَ يَحْمِلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَلأَعْرِفَنَّ أَحَدًا مِنْكُمْ لَقِيَ اللَّهَ يَحْمِلُ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ أَوْ بَقَرَةً لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةً تَيْعَرُ ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ إِبْطِهِ يَقُولُ " اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ ". بَصْرَ عَيْنِي وَسَمْعَ أُذُنِي.

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے ابو حمید ساعدی سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو بنو سلیم کے صدقوں کے وصول کرنے کے لئے کارکن مقرر کیا۔ اُسے ابن التبیہ پکاراتے تھے۔ جب وہ آیا تو آپؐ نے اس سے حساب لیا۔ وہ کہنے لگا: یہ تو آپؐ کا مالیہ ہے اور یہ (میرا) ہدیہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے باپ اور ماں کے گھر میں بیٹھ کیوں نہ رہے کہ تمہیں ہدیے آتے رہتے اگر تم سچے ہی ہو۔ پھر آپؐ ہم سے مخاطب ہوئے اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا: اما بعد میں تم میں سے ایک شخص کو اُن کاموں میں سے جن کا اللہ نے مجھے نگران بنایا ہے ایک کام پر مقرر کرتا ہوں اور وہ آکر کہتا ہے یہ تمہارا مالیہ ہے اور یہ ہدیہ ہے جو مجھے دیا گیا۔ وہ اپنے باپ اور ماں کے گھر بیٹھ کیوں نہ رہا کہ اس کے پاس اس کے تحفے آتے رہتے۔ اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی شخص بغیر اپنے حق کے کچھ بھی لے گا تو وہ قیامت کے دن اس کو اُٹھائے ہوئے اللہ سے ملے گا۔ اس لئے میں تم میں سے کسی کو نہ پہچانوں کہ وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے کہ ایک اونٹ کو اُٹھائے ہوئے ہو جو بڑبڑا رہا ہو یا گائے کو جو بائیں بائیں کر رہی ہو یا بکری کو جو ممیا رہی ہو۔ پھر آپؐ نے یہ کہتے ہوئے اپنے ہاتھ اتنے اونچے اُٹھائے کہ آپؐ کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دی: بارے خدایا! کیا میں نے یہ پہنچا دیا ہے؟ (ابو حمید کہتے تھے) جب آنحضرت ﷺ یہ فرما رہے تھے تو اُس وقت میری آنکھیں دیکھ رہی تھیں اور میرے کان سن رہے تھے۔

کتاب 15: باب احْتِيَالِ الْعَامِلِ لِيُهْدَى لَهُ

10 von 10 heute frei