صحیح بخاری 6980

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْجَارُ أَحَقُّ بِصَقَبِهِ ". وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ إِنِ اشْتَرَى دَارًا بِعِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ فَلاَ بَأْسَ أَنْ يَحْتَالَ حَتَّى يَشْتَرِيَ الدَّارَ بِعِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ وَيَنْقُدَهُ تِسْعَةَ آلاَفِ دِرْهَمٍ وَتِسْعَمِائَةَ دِرْهَمٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ وَيَنْقُدَهُ دِينَارًا بِمَا بَقِيَ مِنَ الْعِشْرِينَ الأَلْفَ فَإِنْ طَلَبَ الشَّفِيعُ أَخَذَهَا بِعِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ وَإِلاَّ فَلاَ سَبِيلَ لَهُ عَلَى الدَّارِ فَإِنِ اسْتُحِقَّتِ الدَّارُ رَجَعَ الْمُشْتَرِي عَلَى الْبَائِعِ بِمَا دَفَعَ إِلَيْهِ وَهْوَ تِسْعَةُ آلاَفِ دِرْهَمٍ وَتِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ دِرْهَمًا وَدِينَارٌ لأَنَّ الْبَيْعَ حِينَ اسْتُحِقَّ انْتَقَضَ الصَّرْفُ فِي الدِّينَارِ فَإِنْ وَجَدَ بِهَذِهِ الدَّارِ عَيْبًا وَلَمْ تُسْتَحَقَّ فَإِنَّهُ يَرُدُّهَا عَلَيْهِ بِعِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ. قَالَ فَأَجَازَ هَذَا الْخِدَاعَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ دَاءَ وَلاَ خِبْثَةَ وَلاَ غَائِلَةَ ".

ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابراہیم بن میسرہ سے، ابراہیم نے عمرو بن شرید سے، عمرو نے حضرت ابو رافعؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ہمسایہ اپنے پڑوسی کے مکان کا زیادہ حقدار ہے۔ اور بعض لوگوں نے کہا: اگر کوئی شخص ایک گھر بیس ہزار درہم پر خرید لے تو کوئی قباحت نہیں کہ وہ حیلہ کرکے اس گھر کو بیس ہزار درہم پر خریدے اور وہ اس کو نو ہزار نو سو ننانوے درہم گن کر دے اور بیس ہزار درہم میں سے جو (دس ہزار ایک درہم) باقی رہ گئے ہیں، اُس کے عوض وہ اُسے ایک دینار دے دے۔ اس صورت میں اگر شفعہ کا حقدار اُس مکان کو بیس ہزار درہم پر لینا چاہے تو لے لے ورنہ اس کو گھر لینے کا کوئی اختیار نہیں۔ ایسی صورت میں اگر اس گھر کا کوئی اور حقدار ہوگا تو خریدار بیچنے والے کو اُسی قیمت پر واپس کر دے جو اس نے اس کو دی تھی اور یہ قیمت نو ہزار نو سو ننانوے درہم اور ایک دینار ہے کیونکہ اس بیع کا حقدار جب کوئی اور نکل آیا تو اُس ایک دینار کے عوض خریداری ختم ہو جائے گی۔ پھر اگر خریدار نے اس گھر میں کوئی عیب پایا ہو اور وہ گھر کسی اور حقدار کا نہیں تو خریدار اس گھر کو بیچنے والے کو بیس ہزار درہم لے کر واپس کر دے گا۔ (امام بخاری نے) کہا: اس طرح ان لوگوں نے مسلمانوں کے درمیان فریب کو جائز قرار دیا۔ (امام بخاری نے) کہا: حالانکہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے: مسلمان کی فروخت میں نہ بیماری ہو اور نہ ملونی اور نہ ہی کوئی دھوکہ۔

کتاب 15: باب احْتِيَالِ الْعَامِلِ لِيُهْدَى لَهُ

10 von 10 heute frei