صحیح بخاری 7044: باب إِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلاَ يُخْبِرْ بِهَا وَلاَ يَذْكُرْهَا

سعید بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبد ربہ بن سعید سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا میں نے ابو سلمہ سے سنا وہ کہتے تھے: میں بھی خواب دیکھا کرتا تھا تو وہ مجھے بیمار کردیتا۔ آخر میں نے حضرت ابو قتادہؓ سے سنا وہ کہتے تھے اور میں بھی خواب دیکھا کرتا تھا تو وہ مجھے بیمار کردیتا۔ یہاں تک کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اس لئے جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے پسند کرتا ہو تو وہ یہ خواب اس کو بتائے جس سے محبت رکھتا ہے اور جب ایسا خواب دیکھے جسے ناپسند کرتا ہو تو چاہیئے کہ وہ اس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے اور تین بار تھوکے اور کسی سے بھی اس کو بیان نہ کرے تو وہ قطعاً نقصان نہیں پہنچائے گی۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ لَقَدْ كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا فَتُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ وَأَنَا كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ مِنَ اللَّهِ فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلاَ يُحَدِّثْ بِهِ إِلاَّ مَنْ يُحِبُّ وَإِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَلْيَتْفِلْ ثَلاَثًا وَلاَ يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ ".

باب 46: باب إِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلاَ يُخْبِرْ بِهَا وَلاَ يَذْكُرْهَا

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تفسیر کبیر (جلد ۴): اردو

قرآن کریم کی آیات

12:42

آج 10 میں سے 10 باقی