صحیح بخاری 7045: باب إِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلاَ يُخْبِرْ بِهَا وَلاَ يَذْكُرْهَا

ابراہیم بن حمزہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی حازم اور دراوری نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یزید (بن عبداللہ) سے۔ یزید نے عبداللہ بن خباب سے، عبداللہ نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جس کو وہ پسند کرتا ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اس لئے اس خواب کے دیکھنے پر اللہ کا شکر ادا کرے اور اس کو بیان کرے اور اگر اُس نے اِس کے سوا کوئی ایسا خواب دیکھا ہے جس کو ناپسند کرتا ہو تو وہ شیطان کی طرف سے ہی ہوتا ہے چاہیئے کہ وہ اس کے شر سے پناہ مانگے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے تو وہ پھر ہرگز اس کو نقصان نہ دے گی۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الرُّؤْيَا يُحِبُّهَا فَإِنَّهَا مِنَ اللَّهِ فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ عَلَيْهَا وَلْيُحَدِّثْ بِهَا وَإِذَا رَأَى غَيْرَ ذَلِكَ مِمَّا يَكْرَهُ فَإِنَّمَا هِيَ مِنَ الشَّيْطَانِ فَلْيَسْتَعِذْ مِنْ شَرِّهَا وَلاَ يَذْكُرْهَا لأَحَدٍ فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ "

باب 46: باب إِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلاَ يُخْبِرْ بِهَا وَلاَ يَذْكُرْهَا

آج 10 میں سے 10 باقی