صحیح بخاری 7077: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا، يَضْرِبُ بَ …
حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ واقد (بن محمد) نے اپنے باپ سے مجھے خبر دی۔ ان کے باپ نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے نبیؐ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میرے بعد پھر کافر نہ ہو جانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں اُڑاتے رہو۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي وَاقِدٌ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی