صحیح بخاری 7104: كتاب الفتن
بدل بن محبر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ عمرو (بن مرہ) نے مجھے خبر دی۔ میں نے ابو وائل سے سنا وہ کہتے تھے۔ حضرت ابو موسیٰؓ اور حضرت ابو مسعودؓ حضرت عمارؓ کے پاس اس وقت گئے جب حضرت علیؓ نے ان کو کوفہ والوں کی طرف بھیجا تھا کہ اُن کو جنگ کے لئے اکٹھا کریں تو اُن دونوں نے کہا: جب سے کہ تم مسلمان ہوئے، ہم نے تمہیں کبھی نہیں دیکھا کہ تم نے اس جلد بازی سے بڑھ کر ہمارے نزدیک کوئی ناپسندیدہ بات کی ہو جو تم اس معاملے میں کر رہے ہو تو حضرت عمارؓ نے کہا: جب سے تم دونوں مسلمان ہوئے ہو میں نے تم سے کبھی کوئی بات نہیں دیکھی جو تمہاری اس دیر سے بڑھ کر میرے نزدیک ناپسندیدہ ہو جو تم اس معاملہ میں کر رہے ہو اور اُنہوں نے ان دونوں کو ایک ایک نیا جوڑا پہنایا پھر وہ مسجد کو چل دئیے۔
حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، يَقُولُ دَخَلَ أَبُو مُوسَى وَأَبُو مَسْعُودٍ عَلَى عَمَّارٍ حَيْثُ بَعَثَهُ عَلِيٌّ إِلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ يَسْتَنْفِرُهُمْ فَقَالاَ مَا رَأَيْنَاكَ أَتَيْتَ أَمْرًا أَكْرَهَ عِنْدَنَا مِنْ إِسْرَاعِكَ فِي هَذَا الأَمْرِ مُنْذُ أَسْلَمْتَ. فَقَالَ عَمَّارٌ مَا رَأَيْتُ مِنْكُمَا مُنْذُ أَسْلَمْتُمَا أَمْرًا أَكْرَهَ عِنْدِي مِنْ إِبْطَائِكُمَا عَنْ هَذَا الأَمْرِ. وَكَسَاهُمَا حُلَّةً حُلَّةً، ثُمَّ رَاحُوا إِلَى الْمَسْجِدِ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی