صحیح بخاری 7105: كتاب الفتن

عبدان نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے ابوحمزہ سے، ابوحمزہ نے اعمش سے، اعمش نے شقیق بن سلمہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں حضرت ابومسعودؓ اور حضرت ابوموسیٰؓ اور حضرت عمارؓ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا حضرت ابومسعودؓ نے کہا: تمہارے ساتھیوں میں سے جتنے بھی ہیں اگر میں چاہوں تمہارے سوا اِن میں سے ہر ایک کا عیب بیان کروں اور جب سے تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے لگے میں نے تم سے کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جو تمہاری اس جلد بازی سے بڑھ کر میرے نزدیک معیوب ہو جو تم اس معاملہ میں کر رہے ہو۔ حضرت عمارؓ نے کہا: ابو مسعودؓ میں نے نہ تم سے اور نہ تمہارے اس ساتھی سے جب سے کہ تم نبی ﷺ کی صحبت میں رہنے لگے کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جو تمہاری اس ڈھیل سے میرے نزدیک بڑھ کر معیوب ہو جو تم اس معاملہ میں کر رہے ہو۔ حضرت ابومسعودؓ نے کہا، اور وہ مالدار تھے۔ اے لڑکے! دو نئے جوڑے لاؤ اور اُنہوں نے اُن میں سے ایک حضرت ابوموسیٰؓ کو دیا اور دوسرا حضرت عمارؓ کو اور کہا یہ پہن کر تم جمعہ کے لئے چلو۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي مَسْعُودٍ وَأَبِي مُوسَى وَعَمَّارٍ فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ مَا مِنْ أَصْحَابِكَ أَحَدٌ إِلاَّ لَوْ شِئْتُ لَقُلْتُ فِيهِ غَيْرَكَ وَمَا رَأَيْتُ مِنْكَ شَيْئًا مُنْذُ صَحِبْتَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَعْيَبَ عِنْدِي مِنِ اسْتِسْرَاعِكَ فِي هَذَا الأَمْرِ. قَالَ عَمَّارٌ يَا أَبَا مَسْعُودٍ وَمَا رَأَيْتُ مِنْكَ وَلاَ مِنْ صَاحِبِكَ هَذَا شَيْئًا مُنْذُ صَحِبْتُمَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَعْيَبَ عِنْدِي مِنْ إِبْطَائِكُمَا فِي هَذَا الأَمْرِ. فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ وَكَانَ مُوسِرًا يَا غُلاَمُ هَاتِ حُلَّتَيْنِ. فَأَعْطَى إِحْدَاهُمَا أَبَا مُوسَى وَالأُخْرَى عَمَّارًا وَقَالَ رُوحَا فِيهِ إِلَى الْجُمُعَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 18: باب

آج 10 میں سے 10 باقی