صحیح بخاری 7107: كتاب الفتن
عبدان نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے ابو حمزہ سے، ابو حمزہ نے اعمش سے، اعمش نے شقیق بن سلمہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں حضرت ابومسعودؓ اور حضرت ابوموسیٰؓ اور حضرت عمارؓ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا حضرت ابومسعودؓ نے کہا: تمہارے ساتھیوں میں سے جتنے بھی ہیں اگر میں چاہوں تمہارے سوا اِن میں سے ہر ایک کا عیب بیان کروں اور جب سے تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے لگے میں نے تم سے کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جو تمہاری اس جلدبازی سے بڑھ کر میرے نزدیک معیوب ہو جو تم اس معاملہ میں کر رہے ہو۔ حضرت عمارؓ نے کہا: ابو مسعودؓ میں نے نہ تم سے اور نہ تمہارے اس ساتھی سے جب سے کہ تم نبی ﷺ کی صحبت میں رہنے لگے کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جو تمہاری اس ڈھیل سے میرے نزدیک بڑھ کر معیوب ہو جو تم اس معاملہ میں کر رہے ہو۔ حضرت ابومسعودؓ نے کہا، اور وہ مالدار تھے۔ اے لڑکے! دو نئے جوڑے لاؤ اور اُنہوں نے اُن میں سے ایک حضرت ابوموسیٰؓ کو دیا اور دوسرا حضرت عمارؓ کو اور کہا یہ پہن کر تم جمعہ کے لئے چلو۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah