صحیح بخاری 7145: باب السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلإِمَامِ مَا لَمْ تَكُنْ مَعْصِيَةً

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ سعد بن عبیدہ نے ہمیں بتایا۔ سعد نے ابوعبدالرحمٰن سے، اُنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ایک لشکر روانہ کیا اور اُس پر ایک انصاری شخص کو امیر مقرر کیا اور لوگوں کو حکم دیا کہ اس کی فرمانبرداری کریں۔ پھر وہ اُن پر ناراض جو ہوا، کہنے لگا: کیا نبی ﷺ نے حکم نہیں دیا تھا کہ تم میری فرمانبرداری کرو؟ اُنہوں نے کہا: بے شک۔ اُس نے کہا: میں تم سے سنجیدگی سے یہ کہتا ہوں کہ تم لکڑیاں اکٹھی کرو اور آگ جلاؤ پھر اس آگ میں گھس جاؤ۔ چنانچہ اُنہوں نے لکڑیاں اکٹھی کیں اور آگ جلائی۔ جب اُنہوں نے گھسنے کا ارادہ کیا تو وہ کھڑے ہوگئے، ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ اُن میں سے بعض نے کہا: ہم نے تو نبی ﷺ کی آگ سے بچنے کے لئے پیروی کی تھی، کیا ہم اس میں اب داخل ہوجائیں؟ وہ انہی باتوں میں تھے کہ اتنے میں وہ آگ بجھ گئی اور اس کا غصہ بھی تھم گیا۔ پھر نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا: اگر وہ اس آگ میں داخل ہوتے تو اس سے کبھی نہ نکلتے۔ اطاعت تو معروف بات میں ہوتی ہے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم سَرِيَّةً وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُطِيعُوهُ فَغَضِبَ عَلَيْهِمْ وَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ أَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ تُطِيعُونِي قَالُوا بَلَى. قَالَ عَزَمْتُ عَلَيْكُمْ لَمَا جَمَعْتُمْ حَطَبًا وَأَوْقَدْتُمْ نَارًا ثُمَّ دَخَلْتُمْ فِيهَا فَجَمَعُوا حَطَبًا فَأَوْقَدُوا فَلَمَّا هَمُّوا بِالدُّخُولِ فَقَامَ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّمَا تَبِعْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِرَارًا مِنَ النَّارِ أَفَنَدْخُلُهَا فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ خَمَدَتِ النَّارُ وَسَكَنَ غَضَبُهُ فَذُكِرَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لَوْ دَخَلُوهَا مَا خَرَجُوا مِنْهَا أَبَدًا إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ ".

باب 4: باب السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلإِمَامِ مَا لَمْ تَكُنْ مَعْصِيَةً

آج 10 میں سے 10 باقی