صحیح بخاری 7186: باب بَيْعِ الإِمَامِ عَلَى النَّاسِ أَمْوَالَهُمْ وَضِيَاعَهُمْ
(محمد بن عبداللہ )ابن نمیر نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن بشر نے ہمیں بتایا۔ اسماعیل (بن ابی خالد) نے ہم سے بیان کیا کہ سلمہ بن کُہیل نے ہمیں بتایا۔ سلمہ نے عطاء (بن ابی رباح) سے، عطاء نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبیﷺ کو یہ خبر پہنچی کہ آپؐ کے صحابہ میں سے ایک شخص نے اپنے غلام کو اپنی موت کے بعد آزاد قرار دیا۔ اس کے سوا اُس کی کوئی اور جائیداد نہ تھی۔ تو آپؐ نے اس کو آٹھ سو درہم پر بیچ دیا اور پھر اس کی قیمت اسی شخص کو بھیج دی۔
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِهِ أَعْتَقَ غُلاَمًا عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُ فَبَاعَهُ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ ثُمَّ أَرْسَلَ بِثَمَنِهِ إِلَيْهِ.
باب 32: باب بَيْعِ الإِمَامِ عَلَى النَّاسِ أَمْوَالَهُمْ وَضِيَاعَهُمْ
آج 10 میں سے 10 باقی