صحیح بخاری 7217: باب الاِسْتِخْلاَفِ

یحيٰ بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا کہ سلیمان بن بلال نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ بن سعید سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے قاسم بن محمد سے سنا۔ اُنہوں نے کہا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: ہائے میرا سر۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر ایسا ہوا اور میں زندہ رہا تو میں تمہارے لئے مغفرت طلب کروں گا اور تمہارے لئے دعا کروں گا۔ حضرت عائشہؓ نے کہا۔ ہائے مصیبت اللہ کی قسم میں تو سمجھتی ہوں کہ آپؐ میری موت کی خواہش کرتے ہیں اگر ایسا ہوا تو اسی دن شام کو اپنی کسی بیوی کے ساتھ شادی منانے لگ جائیں گے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: نہیں بلکہ ہائے میرا سر۔ میں نے یہ قصد کیا ہی تھا یا فرمایا: میں نے یہ ارادہ کیا ہی تھا کہ ابوبکرؓ اور ان کے بیٹے کو بلا بھیجوں اور وصیت کردوں اس خیال سے کہ باتیں کرنے والے باتیں نہ کریں یا آرزو کرنے والے آرزو نہ کریں۔ پھر میں نے سوچا: اللہ ایسا نہیں ہونے دے گا اور مؤمن بھی اس بات کو ردّ کردیں گے۔ یا فرمایا: اللہ رد کردے گا اور مؤمن نہیں مانیں گے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ وَارَأْسَاهْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ذَاكِ لَوْ كَانَ وَأَنَا حَىٌّ فَأَسْتَغْفِرُ لَكِ وَأَدْعُو لَكِ ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ وَاثُكْلِيَاهْ وَاللَّهِ إِنِّي لأَظُنُّكَ تُحِبُّ مَوْتِي وَلَوْ كَانَ ذَاكَ لَظَلِلْتَ آخِرَ يَوْمِكَ مُعَرِّسًا بِبَعْضِ أَزْوَاجِكَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " بَلْ أَنَا وَارَأْسَاهْ لَقَدْ هَمَمْتُ ـ أَوْ أَرَدْتُ ـ أَنْ أُرْسِلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَابْنِهِ فَأَعْهَدَ أَنْ يَقُولَ الْقَائِلُونَ أَوْ يَتَمَنَّى الْمُتَمَنُّونَ ". ثُمَّ قُلْتُ يَأْبَى اللَّهُ وَيَدْفَعُ الْمُؤْمِنُونَ أَوْ يَدْفَعُ اللَّهُ وَيَأْبَى الْمُؤْمِنُونَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 51: باب الاِسْتِخْلاَفِ

آج 10 میں سے 10 باقی