صحیح بخاری 7218: باب الاِسْتِخْلاَفِ

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا حضرت عمرؓ سے کہا گیا۔ آپؐ خلیفہ نہیں مقرر کر دیتے؟ اُنہوں نے کہا: اگر میں خلیفہ مقرر کر جاؤں تو وہ شخص جو مجھ سے بہتر ہے اس نے بھی خلیفہ مقرر کر دیا تھا یعنی حضرت ابوبکرؓ نے؟ اور اگر میں رہنے دوں تو اس نے بھی رہنے دیا تھا جو مجھ سے بہتر ہے یعنی رسول اللہﷺ؟ یہ سن کر وہ لوگ تعریف کرنے لگے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا: اُمید بھی رکھتا ہوں اور ڈرتا بھی ہوں۔ میں تو یہ چاہتا ہوں کاش میں اس محاسبہ سے نجات پا کر نکلوں۔ برابر برابر ہو نہ مجھے ثواب ملے اور نہ مجھ پر وبال ہو میں تو اس حساب کو زندگی میں بھی اور مر کر بھی برداشت نہیں کرتا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قِيلَ لِعُمَرَ أَلاَ تَسْتَخْلِفُ قَالَ إِنْ أَسْتَخْلِفْ فَقَدِ اسْتَخْلَفَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي أَبُو بَكْرٍ وَإِنْ أَتْرُكْ فَقَدْ تَرَكَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ فَقَالَ رَاغِبٌ رَاهِبٌ وَدِدْتُ أَنِّي نَجَوْتُ مِنْهَا كَفَافًا لاَ لِي وَلاَ عَلَىَّ لاَ أَتَحَمَّلُهَا حَيًّا وَمَيِّتًا.

باب 51: باب الاِسْتِخْلاَفِ

آج 10 میں سے 10 باقی