صحیح بخاری 7219: باب الاِسْتِخْلاَفِ

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن یوسف) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے معمر سے، معمر نے زہری سے روایت کی کہ مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے حضرت عمرؓ کا دوسرا خطبہ سنا جب وہ منبر پر بیٹھے تھے اور یہ جس دن نبی ﷺ کی وفات ہوئی اس سے دوسرے دن اُنہوں نے تشہد پڑھا اور حضرت ابوبکرؓ خاموش رہے بولے نہیں۔ حضرت عمرؓ نے کہا کہ میں اُمید کرتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ زندہ رہیں گے اور وہ ہمارے بعد جائیں گے۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ آپؐ سب سے آخر فوت ہوں گے۔ اگر محمد ﷺ فوت ہوگئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان ایک نور رکھا ہے جس کے ذریعہ سے تم راہ راست پر چلتے رہو گے۔ جس کے ذریعہ اللہ نے محمد ﷺ کی راہنمائی کی اور حضرت ابوبکرؓ رسول اللہ ﷺ کے رفیق ثانی اثنین ہیں کیونکہ وہی مسلمانوں میں سے تمہارے معاملات کے سر پرست ہونے کے زیادہ لائق ہیں۔ اُٹھو اُن سے بیعت کرو اور اُنہی میں سے ایک گروہ اس سے پہلے بنو ساعدہ کے منڈوے میں آپؓ کی بیعت کر چکا تھا اور لوگوں کی عمومی بیعت منبر پر ہوئی۔ زہری نے حضرت انس بن مالکؓ سے نقل کیا کہ میں نے اس دن حضرت عمرؓ کو حضرت ابوبکرؓ سے یہ کہتے سنا منبر پر چڑھیں اور وہ کہتے چلے گئے جب تک کہ آپؓ منبر پر نہیں چڑھے اور تمام لوگوں نے آپؓ سے بیعت کی۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ خُطْبَةَ عُمَرَ الآخِرَةَ حِينَ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَذَلِكَ الْغَدُ مِنْ يَوْمٍ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَتَشَهَّدَ وَأَبُو بَكْرٍ صَامِتٌ لاَ يَتَكَلَّمُ قَالَ كُنْتُ أَرْجُو أَنْ يَعِيشَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يَدْبُرَنَا ـ يُرِيدُ بِذَلِكَ أَنْ يَكُونَ آخِرَهُمْ ـ فَإِنْ يَكُ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم قَدْ مَاتَ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ جَعَلَ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ نُورًا تَهْتَدُونَ بِهِ بِمَا هَدَى اللَّهُ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثَانِي اثْنَيْنِ فَإِنَّهُ أَوْلَى الْمُسْلِمِينَ بِأُمُورِكُمْ فَقُومُوا فَبَايِعُوهُ. وَكَانَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ قَدْ بَايَعُوهُ قَبْلَ ذَلِكَ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ وَكَانَتْ بَيْعَةُ الْعَامَّةِ عَلَى الْمِنْبَرِ. قَالَ الزُّهْرِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ لأَبِي بَكْرٍ يَوْمَئِذٍ اصْعَدِ الْمِنْبَرَ. فَلَمْ يَزَلْ بِهِ حَتَّى صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَبَايَعَهُ النَّاسُ عَامَّةً.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 51: باب الاِسْتِخْلاَفِ

آج 10 میں سے 10 باقی