صحیح بخاری 7221: باب الاِسْتِخْلاَفِ

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ قیس بن مسلم نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے طارق بن شہاب سے، طارق نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے بُزاخہ کے نمائندوں سے کہا: تم اونٹوں کی دُموں کے پیچھے پیچھے رہو۔ یہاں تک کہ اللہ اپنے نبی ﷺ کے خلیفہ اور مہاجرین کو کوئی ایسی بات دکھا دے جس کی وجہ سے وہ تمہیں معذور سمجھیں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِوَفْدِ بُزَاخَةَ تَتْبَعُونَ أَذْنَابَ الإِبِلِ حَتَّى يُرِيَ اللَّهُ خَلِيفَةَ نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم وَالْمُهَاجِرِينَ أَمْرًا يَعْذِرُونَكُمْ بِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 51: باب الاِسْتِخْلاَفِ

آج 10 میں سے 10 باقی