صحیح بخاری 7241: باب مَا يَجُوزُ مِنَ اللَّوْ

عیاش بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ نے ہمیں بتایا۔ حُمَید نے ہم سے بیان کیا۔ حُمَید نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے مہینے کے آخر میں بغیر افطار کے لگاتار روزے رکھے اور لوگوں میں سے بھی کچھ آدمیوں نے بغیر افطار لگاتار روزے رکھنے شروع کئے۔ یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی۔ آپؐ نے فرمایا: اگر یہ مہینہ لمبا ہوتا تو میں لگاتار بغیر افطار کے اتنے روزے رکھتا کہ یہ تکلف کرنے والے اپنے تکلف کو چھوڑ دیتے۔ میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ میں تو ایسا ہوں کہ میرا ربّ مجھے کھلاتا پلاتا رہتا ہے۔ (حُمَید کی طرح) سلیمان بن مغیرہ نے بھی اس کو روایت کیا۔ سلیمان نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه قَالَ وَاصَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم آخِرَ الشَّهْرِ وَوَاصَلَ أُنَاسٌ مِنَ النَّاسِ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لَوْ مُدَّ بِيَ الشَّهْرُ لَوَاصَلْتُ وِصَالاً يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ ". تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُغِيرَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 9: باب مَا يَجُوزُ مِنَ اللَّوْ

آج 10 میں سے 10 باقی