صحیح بخاری 7243
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْجَدْرِ أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ قَالَ " نَعَمْ ". قُلْتُ فَمَا لَهُمْ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي الْبَيْتِ قَالَ " إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمُ النَّفَقَةُ ". قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا قَالَ " فَعَلَ ذَاكِ قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا وَيَمْنَعُوا مَنْ شَاءُوا لَوْلاَ أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِالْجَاهِلِيَّةِ فَأَخَافُ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ أَنْ أُدْخِلَ الْجَدْرَ فِي الْبَيْتِ وَأَنْ أُلْصِقَ بَابَهُ فِي الأَرْضِ ".
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوالاحوص نے ہمیں بتایا۔ اشعث نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اسوَد بن یزید سے، اسوَد نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ فرماتی تھیں: میں نے نبی ﷺ سے دیوار حطیم کے متعلق پوچھا: آیا یہ بھی بیت اللہ ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ میں نے پوچھا: پھر اُن کو کیا روک تھی کہ انہوں نے اس کو بیت اللہ میں شامل نہ کیا؟ آپؐ نے فرمایا: تمہاری قوم کے پاس خرچ کم ہوگیا تھا۔ میں نے کہا: تو پھر اس کا دروازہ کیوں اُونچا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: تمہاری قوم نے یہ اس لئے اونچا کیا ہے تا وہ جس کو چاہیں اندر داخل کریں اور جس کو چاہیں روک دیں۔ اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ تمہاری قوم زمانہ جاہلیت سے قریب العہد ہے اور میں ڈرتا ہوں کہیں اُن کے دل بُرا نہ منائیں تو میں دیوار حطیم کو بیت اللہ میں شامل کر دوں اور اس کے دروازے کو زمین سے لگا دوں (تو میں ضرور ایسا کر دیتا۔)
10 von 10 heute frei