صحیح بخاری 7262
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ حَائِطًا وَأَمَرَنِي بِحِفْظِ الْبَابِ فَجَاءَ رَجُلٌ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ " ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ". فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَقَالَ " ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ". ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَقَالَ " ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ".
سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے ابوعثمان (نہدی) سے، ابوعثمان نے حضرت ابوموسیٰ (اشعریؓ) سے روایت کی کہ نبی ﷺ ایک باغ میں داخل ہوئے اور مجھے دروازہ پر پہرہ دینے کے لئے حکم دیا۔ اتنے میں ایک شخص آیا، اجازت مانگنے لگا۔ آپؐ نے فرمایا: انہیں اجازت دو اور جنت کی ان کو بشارت دو۔ کیا دیکھتا ہوں کہ وہ حضرت ابوبکرؓ ہیں۔ پھر حضرت عمرؓ آئے۔ آپؐ نے فرمایا: انہیں اجازت دو اور جنت کی ان کو بشارت دو۔ پھر حضرت عثمانؓ آئے۔ آپؐ نے فرمایا: انہیں اجازت دو اور جنت کی ان کو بشارت دو۔
10 von 10 heute frei