صحیح بخاری 7289: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ
عبداللہ بن یزید مُقْرِی نے ہم سے بیان کیا کہ سعید نے ہمیں بتایا۔ عقیل نے مجھ سے بیان کیا۔ عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عامر بن سعد بن ابی وقاص سے، عامر نے اپنے باپ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: مسلمانوں میں سے سب سے بڑھ کر مجرم وہ شخص ہے جس نے ایسی بات کے متعلق پوچھا جو حرام نہیں کی گئی تھی تو وہ اس کے پوچھنے سے حرام کر دی گئی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ أَعْظَمَ الْمُسْلِمِينَ جُرْمًا مَنْ سَأَلَ عَنْ شَىْءٍ لَمْ يُحَرَّمْ فَحُرِّمَ مِنْ أَجْلِ مَسْأَلَتِهِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ
آج 10 میں سے 10 باقی