صحیح بخاری 7290: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ
اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہ عفان نے ہمیں بتایا۔ وُہَیب نے ہم سے بیان کیا۔ موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں بتایا کہ میں نے ابوالنضر سے سنا۔ وہ بُسر بن سعید سے روایت کرتے تھے۔ بُسر نے حضرت زید بن ثابتؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے مسجد میں چٹائی کا ایک حجرہ بنا لیا اور رسول اللہ ﷺ نے چند رات اُس میں نماز پڑھی یہاں تک کہ کچھ لوگ آپؐ کے پاس اکٹھے ہو گئے، پھر انہوں نے ایک رات آپؐ کی آہٹ نہ پائی تو وہ سمجھے کہ آپؐ سو گئے ہیں۔ یہ خیال کر کے اُن میں سے بعض کھنکارنے لگے تاکہ آپؐ اُن کے پاس باہر آئیں تو آپؐ نے فرمایا: یہ تمہارا کام (میرے پیچھے نفل پڑھنا) جو میں نے دیکھا ہے کہ تم برابر کر رہے ہو، اس سے میں ڈر گیا کہیں تم پر یہ نماز فرض نہ کر دی جائے اور اگر تم پر فرض کر دی گئی تو تم اس کو قائم نہ کر سکو گے۔ لوگو! تم اپنے گھروں میں ہی یہ نماز پڑھو کیونکہ آدمی کی افضل نماز وہی ہے جو وہ اپنے گھر میں پڑھے سوائے فرض نماز کے۔
باب 3: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ