صحیح بخاری 7291: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ

یوسف بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بُرید بن ابی بُردہ سے، ابی بُردہ نے حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ سے کچھ باتیں پوچھی گئیں جنہیں آپؐ نے ناپسند فرمایا۔ جب آپؐ سے بہت سوال کئے گئے تو آپؐ رنجیدہ ہوئے اور فرمایا: مجھ سے پوچھو۔ اس پر ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میرا باپ کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا: تمہارا باپ حذافہ ہے۔ پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور پوچھا: میرا باپ کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا: تمہارا باپ سالم ہے جو شیبہ کا غلام تھا۔ حضرت عمرؓ نے جب وہ ناراضگی دیکھی جو آپؐ کے چہرہ پر تھی تو انہوں نے کہا کہ ہم اللہ عزوجل کے حضور توبہ کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَشْيَاءَ كَرِهَهَا فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَيْهِ الْمَسْأَلَةَ غَضِبَ وَقَالَ " سَلُونِي ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبِي قَالَ " أَبُوكَ حُذَافَةُ ". ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبِي فَقَالَ " أَبُوكَ سَالِمٌ مَوْلَى شَيْبَةَ ". فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ مَا بِوَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْغَضَبِ قَالَ إِنَّا نَتُوبُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.

باب 3: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ

آج 10 میں سے 10 باقی