صحیح بخاری 7297: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ
محمد بن عبید بن میمون نے ہم سے بیان کیا کہ عیسیٰ بن یونس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نبی ﷺ کے ساتھ مدینہ کے ایک کھیت میں تھا اور آپؐ کھجور کی چھڑی پر سہارا لئے جا رہے تھے۔ آپؐ یہودیوں کی ایک جماعت کے پاس سے گزرے تو اُن میں سے بعض نے کہا: ان سے روح کے متعلق پوچھو اور بعض نے کہا: ان سے نہ پوچھو۔ کہیں تمہیں ایسی بات نہ سنا دیں جو تمہیں بُری لگے۔ پھر وہ اُٹھ کر آپؐ کے پاس آئے اور کہنے لگے: ابوالقاسم! روح کے متعلق ہمیں بتائیں۔ آپؐ تھوڑی دیر کھڑے دیکھتے رہے۔ میں سمجھا کہ آپؐ پر وحی ہو رہی ہے اور یہ خیال کرکے آپؐ سے ایک طرف ہٹ گیا یہاں تک کہ وحی چلی گئی تو آپؐ نے فرمایا: اور وہ تجھ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ روح میرے ربّ کے حکم سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: باب مَا يُكْرَهُ مِنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ وَتَكَلُّفِ مَا لاَ يَعْنِيهِ