صحیح بخاری 7299
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُوَاصِلُوا ". قَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ. قَالَ " إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي ". فَلَمْ يَنْتَهُوا عَنِ الْوِصَالِ ـ قَالَ ـ فَوَاصَلَ بِهِمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَيْنِ أَوْ لَيْلَتَيْنِ ثُمَّ رَأَوُا الْهِلاَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ تَأَخَّرَ الْهِلاَلُ لَزِدْتُكُمْ ". كَالْمُنَكِّلِ لَهُمْ.
عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن یوسف) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ معمر نے زُہری سے، زہری نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: بغیر سحری کھانے کے مسلسل روزے نہ رکھو۔ صحابہ نے کہا: آپؐ تو وصال کے روزے رکھتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں، میں ایسی حالت میں رات گزارتا ہوں کہ میرا ربّ مجھے کھلاتا بھی ہے اور مجھے پلاتا بھی ہے مگر وہ وصال کے روزے رکھنے سے باز نہ آئے۔ حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے: یہ دیکھ کر نبی ﷺ نے دو دن یا (کہا) دو راتیں بغیر افطار کے روزے رکھے۔ پھر لوگوں نے ہلال دیکھ لیا اور نبی ﷺ نے فرمایا: اگر ہلال دیر سے نکلتا تو میں تمہارے ساتھ اور روزے رکھتا، جیسے کہ آپؐ ان کو تنبیہ کر رہے تھے۔
10 von 10 heute frei