صحیح بخاری 7300: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّعَمُّقِ وَالتَّنَازُعِ فِي الْعِلْمِ وَالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ …

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم تیمی نے مجھے بتایا۔ (انہوں نے کہا:) میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اینٹوں کے ایک ممبر پر کھڑے ہو کر ہم سے خطاب کیا۔ اور انہوں نے تلوار حمائل کی ہوئی تھی جس میں ایک کاغذ لٹکا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمارے پاس اور کوئی کتاب نہیں جس کو پڑھا جاتا ہو سوائے اللہ کی کتاب کے اور سوائے اس کے جو اس کاغذ میں ہے۔ یہ کہہ کر انہوں نے اس کاغذ کو کھولا تو اس میں اونٹوں کی عمروں کا ذکر تھا۔ نیز اس میں یہ بھی تھا کہ مدینہ عیر سے لے کر فلاں جگہ تک حرم ہے۔ جس نے اس میں کوئی بدعت کی تو اُس پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو گی۔ اللہ اس سے نہ نفل قبول کرے گا اور نہ فرض اور اس میں یہ بھی تھا کہ مسلمانوں کا ذمہ (عہد) ایک ہی ہوتا ہے۔ ان میں سے ایک ادنیٰ شخص بھی اس کے متعلق کوشش کر سکتا ہے۔ سو جس نے مسلمان کے عہد کو توڑا تو اُس پر بھی اللہ اور فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہوگی۔ اللہ اس سے نہ کوئی فرض قبول کرے گا نہ نفل۔ اس میں یہ بھی تھا جس نے اپنے موالی کی اجازت کے بغیر کسی اور قوم سے تعلق استوار کیا تو اُس پر اللہ اور فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہوگی۔ اللہ اس سے نہ کوئی نفل قبول کرے گا نہ فرض۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ خَطَبَنَا عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى مِنْبَرٍ مِنْ آجُرٍّ وَعَلَيْهِ سَيْفٌ فِيهِ صَحِيفَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا عِنْدَنَا مِنْ كِتَابٍ يُقْرَأُ إِلاَّ كِتَابُ اللَّهِ وَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ. فَنَشَرَهَا فَإِذَا فِيهَا أَسْنَانُ الإِبِلِ وَإِذَا فِيهَا " الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مِنْ عَيْرٍ إِلَى كَذَا فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً ". وَإِذَا فِيهِ " ذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً ". وَإِذَا فِيهَا " مَنْ وَالَى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً ".

باب 5: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّعَمُّقِ وَالتَّنَازُعِ فِي الْعِلْمِ وَالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ وَالْبِدَعِ

آج 10 میں سے 10 باقی