صحیح بخاری 7301

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ ـ رَضِيَ الله عنها ـ صَنَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا تَرَخَّصَ وَتَنَزَّهَ عَنْهُ قَوْمٌ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَحَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ قَالَ " مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَتَنَزَّهُونَ عَنِ الشَّىْءِ أَصْنَعُهُ فَوَاللَّهِ إِنِّي أَعْلَمُهُمْ بِاللَّهِ وَأَشَدُّهُمْ لَهُ خَشْيَةً ".

عمر بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا کہ مسلم نے ہمیں بتایا۔ مسلم نے مسروق سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی ﷺ نے کوئی عمل کیا جس کے متعلق آپؐ نے اجازت دی تھی اور کچھ لوگوں نے اس سے پرہیز کیا تو یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی۔ آپؐ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ان لوگوں کی کیا حالت ہے کہ جو ایسے کام سے اپنے آپ کو بالا سمجھتے ہیں جس کو میں کرتا ہوں۔ اللہ کی قسم! میں اللہ کو ان سے بڑھ کر جانتا ہوں اور ان سے زیادہ اس سے ڈرتا ہوں۔

کتاب 5: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّعَمُّقِ وَالتَّنَازُعِ فِي الْعِلْمِ وَالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ وَالْبِدَعِ

10 von 10 heute frei