صحیح بخاری 7307: باب مَا يُذْكَرُ مِنْ ذَمِّ الرَّأْىِ وَتَكَلُّفِ الْقِيَاسِ

سعید بن تلید نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے مجھے بتایا۔ عبدالرحمٰن بن شریح وغیرہ نے مجھ سے بیان کیا۔ ان سب نے ابوالاسود سے، ابوالاسود نے عروہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عمرو (بن عاصؓ) حج کو گئے۔ ہمارے پاس آئے تو میں نے ان سے سنا۔ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اللہ علم کو تمہیں دینے کے بعد یونہی جھپٹا مار کر نہیں چھین لیتا بلکہ علماء کو مع علم اُٹھا کر اس کو لوگوں سے چھینتا ہے۔ پھر جاہل لوگ رہ جاتے ہیں۔ اُن سے فتویٰ پوچھا جائے تو اپنی رائے سے فتویٰ دیتے ہیں اور گمراہ کرتے ہیں اور گمراہ ہوتے ہیں۔ میں نے نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہؓ سے یہ بیان کیا۔ پھر اس کے بعد حضرت عبداللہ بن عمروؓ حج کو آئے تو حضرت عائشہؓ نے کہا: میرے بھانجے! عبداللہؓ کے پاس چلو اور وہ حدیث جو تم نے مجھے اُن سے روایت کرتے ہوئے بتائی تھی وہ مجھے اُن سے ٹھیک ٹھیک پوچھ دو تو میں ان کے پاس آیا اور اُن سے پوچھا تو انہوں نے اس حدیث کو مجھ سے اس طرح بیان کیا جس طرح انہوں نے پہلے مجھ سے بیان کیا تھا۔ پھر میں حضرت عائشہؓ کے پاس آیا اور اُن کو (وہ حدیث) بتائی تو حضرت عائشہؓ نے تعجب کیا اور کہنے لگیں: اللہ کی قسم! عبداللہ بن عمروؓ نے خوب یاد رکھا۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ تَلِيدٍ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ وَغَيْرُهُ عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ حَجَّ عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ لاَ يَنْزِعُ الْعِلْمَ بَعْدَ أَنْ أَعْطَاهُمُوهُ انْتِزَاعًا وَلَكِنْ يَنْتَزِعُهُ مِنْهُمْ مَعَ قَبْضِ الْعُلَمَاءِ بِعِلْمِهِمْ فَيَبْقَى نَاسٌ جُهَّالٌ يُسْتَفْتَوْنَ فَيُفْتُونَ بِرَأْيِهِمْ فَيُضِلُّونَ وَيَضِلُّونَ ". فَحَدَّثْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو حَجَّ بَعْدُ فَقَالَتْ يَا ابْنَ أُخْتِي انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَاسْتَثْبِتْ لِي مِنْهُ الَّذِي حَدَّثْتَنِي عَنْهُ. فَجِئْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَحَدَّثَنِي بِهِ كَنَحْوِ مَا حَدَّثَنِي فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَأَخْبَرْتُهَا فَعَجِبَتْ فَقَالَتْ وَاللَّهِ لَقَدْ حَفِظَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو.

باب 7: باب مَا يُذْكَرُ مِنْ ذَمِّ الرَّأْىِ وَتَكَلُّفِ الْقِيَاسِ

آج 10 میں سے 10 باقی