صحیح بخاری 731: باب صَلاَةِ اللَّيْلِ
عبدالاعلیٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا، کہا : وہیب نے ہم سے بیان کیا، کہا: موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سالم ابوالنضر سے، سالم نے بسر بن سعید سے، بُسر نے حضرت زید بن ثابتؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک حجرہ بنا لیا۔ بسر کہتے تھے کہ میرا خیال ہے زید کا قول ہے: ایک چٹائی کا حجرہ رمضان میں بنایا آپؐ نے کئی راتیں اس میں نماز پڑھی اور آپؐ کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے آپؐ کی اقتداء میں نماز پڑھی۔ جب آپؐ کو ان کے متعلق علم ہوا تو آپؐ بیٹھے رہے۔ پھر آپؐ ان کے پاس باہر تشریف لے گئے اور فرمایا: مجھے پتہ لگ گیا تمہاری اس کاروائی کا جو میں نے دیکھی۔ سو تم اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو۔ کیونکہ بہترین نماز آدمی کی وہ ہے جو وہ اپنے گھر میں پڑھتا ہے سوائے فرض نماز کے۔
عفان نے کہا: وہیب نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) موسیٰ نے ہمیں بتایا کہ میں نے ابوالنضر سے سنا۔ انہوں نے بسر سے، بسر نے حضرت زیدؓ سے، حضرت زیدؓ نے نبی ﷺ سے (یہ روایت کی)۔
قَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مُوسَى سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ عَنْ بُسْرٍ عَنْ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.