صحیح بخاری 7312: بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُم …
اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حُمید نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ سے سنا۔ وہ تقریر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اللہ جس شخص کی بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اُس کو دین کی سمجھ دیتا ہے اور میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ دیتا ہے اور اس اُمت کی حالت اس وقت تک کہ وہ گھڑی برپا ہو یا (فرمایا:) اس وقت تک کہ اللہ عزوجل کا حکم آجائے درست رہے گی۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَخْطُبُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَيُعْطِي اللَّهُ وَلَنْ يَزَالَ أَمْرُ هَذِهِ الأُمَّةِ مُسْتَقِيمًا حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ أَوْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ ".
آج 10 میں سے 10 باقی