صحیح بخاری 7354: بَابُ الْحُجَّةِ عَلَى مَنْ قَالَ إِنَّ أَحْكَامَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَل …
علی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ زُہری نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے اعرج سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت ابوہریرہؓ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: تم یہ خیال کرتے ہو کہ ابوہریرہ رسول اللہ ﷺ کی بہت باتیں سناتا ہے۔ سب نے اللہ کے پاس جانا ہے۔ میں ایک مسکین آدمی تھا، اپنا پیٹ بھر کر رسول اللہ ﷺ سے چمٹا رہتا تھا اور مہاجرين ایسے تھے کہ بازاروں میں ان کو خریدو فروخت مشغول رکھتی اور انصار جو تھے ان کی جائیدادوں کی نگرانی ان کو مشغول رکھتی۔ ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا تو آپؐ نے فرمایا: جو شخص اپنی چادر اس وقت تک بچھائے رکھے گا جب تک میں اپنی بات ختم نہ کر لوں، پھر اس کو سمیٹ لے گا تو وہ کبھی کچھ نہیں بھولے گا جو اُس نے مجھ سے سنا ہو۔ (یہ سن کر) میں نے اپنی چادر بچھا دی جو مجھ پر ہوا کرتی تھی۔ اُس ذات کی قسم ہے جس نے آپؐ کو سچائی کے ساتھ بھیجا، میں کبھی کچھ نہیں بھولا جو میں نے آپؐ سے سن لیا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah