صحیح بخاری 7390: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏قُلْ هُوَ الْقَادِرُ‏}‏

ابراہیم بن منذر نے مجھ سے بیان کیا کہ معن بن عیسیٰ نے ہمیں بتایا۔ عبدالرحمٰن بن ابی الموالی نے مجھ سے بیان کیا، کہا: میں نے محمد بن منکدر سے سنا۔ محمد نے عبداللہ بن حسن سے بیان کیا۔ وہ کہتے تھے: حضرت جابر بن عبداللہ سلمیؓ نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کو تمام معاملات میں استخارہ کرنا سکھایا کرتے تھے اسی طرح جس طرح آپؐ قرآن کی سورة سکھاتے۔ فرماتے: جب تم میں سے کوئی کسی کام کا قصد کرے تو فرضوں کے علاوہ دو رکعتیں پڑھے پھر یہ دعا کرے: اے اللہ! میں تیرے علم کے طفیل تجھ سے بھلائی چاہتا ہوں اور تیری قدرت کے طفیل تجھ سے قدرت چاہتا ہوں اور تیرے فضل میں سے تجھ سے مانگتا ہوں کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں نہیں رکھتا اور تو جانتا ہے میں نہیں جانتا اور تو ہی پوشیدہ باتوں کو جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام، پھر وہ اس کام کا بعینہ نام لے کر کہے، میرے لئے موجودہ وقت میں اور آئندہ بہتر ہے۔ راوی نے کہا یا (یوں فرمایا کہ) میرے دین میں اور میری زندگی میں اور میرے انجام کے لئے بہتر ہے تو اس کو میرے لئے مقدر کر اور اس کو میرے لئے آسان فرما اور پھر اس کے بعد اس میں مجھے برکت دے اے اللہ! اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے دین اور میری زندگی اور میرے انجام کے لئے شر ہے یا فرمایا: موجودہ وقت میں یا آئندہ شر ہے تو مجھے اس سے ہٹا دے اور میرے لئے جو امر بہتر ہو جہاں بھی ہو اسے مقدر کر پھر مجھ کو اس پر خوش رکھنا۔

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِي قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ يُحَدِّثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَسَنِ يَقُولُ أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّلَمِيُّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُعَلِّمُ أَصْحَابَهُ الاِسْتِخَارَةَ فِي الأُمُورِ كُلِّهَا كَمَا يُعَلِّمُ السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ يَقُولُ " إِذَا هَمَّ أَحَدُكُمْ بِالأَمْرِ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ مِنْ غَيْرِ الْفَرِيضَةِ ثُمَّ لِيَقُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ فَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ هَذَا الأَمْرَ ـ ثُمَّ تُسَمِّيهِ بِعَيْنِهِ ـ خَيْرًا لِي فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ ـ قَالَ أَوْ فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي ـ فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ اللَّهُمَّ وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّهُ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي ـ أَوْ قَالَ فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ ـ فَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ رَضِّنِي بِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 10: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏قُلْ هُوَ الْقَادِرُ‏}‏

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تفسیر کبیر (جلد ۴): اردو
  • زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی