صحیح بخاری 7392: باب إِنَّ لِلَّهِ مِائَةَ اسْمٍ إِلاَّ وَاحِدًا

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ ابوالزناد نے ہم سے بیان کیا۔ ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ کے ننانوے یعنی ایک کم سو نام ہیں۔ جس نے ان کو پورے طور پر سمجھ لیا جنت میں داخل ہوا۔ أَحْصَيْنَاهُ کے معنی ہیں ہم نے اس کو یاد کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلاَّ وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ ". أَحْصَيْنَاهُ حَفِظْنَاهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 12: باب إِنَّ لِلَّهِ مِائَةَ اسْمٍ إِلاَّ وَاحِدًا

آج 10 میں سے 10 باقی