صحیح بخاری 7402: باب مَا يُذْكَرُ فِي الذَّاتِ وَالنُّعُوتِ وَأَسَامِي اللَّهِ

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے روایت کی کہ عمرو بن ابی سفیان بن اسید بن جاریہ ثقفی نے جو بنو زہرہ کے حلیف اور حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھیوں میں سے تھے، مجھے خبر دی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے دس آدمیوں کو بھیجا۔ ان میں سے حضرت خبیب انصاریؓ بھی تھے۔ اور عبیداللہ بن عیاض نے مجھے بتایا کہ حارث کی بیٹی نے اُن کو خبر دی کہ جب وہ (حضرت خبیبؓ کے قتل پر) متفق ہوگئے تو حضرت خبیبؓ نے اس سے ایک استرا عاریۃً لیا کہ اس سے صفائی کریں۔ جب وہ حرم سے باہر چلے گئے تاکہ ان کو ماریں تو حضرت خبیب انصاریؓ نے یہ شعر پڑھے:
میں پروا نہیں کرتا کہ جب میں مسلمان ہونے کی حالت میں مارا جارہا ہوں تو اللہ کی خاطر میں کس کروٹ پچھاڑا جاؤں اور یہ موت اس معبود کی ذات کی خاطر ہے اور اگر وہ چاہے تو ٹکڑے ٹکڑے ہوئے جسم کے حصوں کو برکت دے۔
(عقبہ) بن حارث نے ان کو قتل کیا اور نبی ﷺ نے اپنے صحابہ کو ان کے متعلق اسی دن خبر دے دی جس دن وہ لوگ شہید ہوئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيُّ ـ حَلِيفٌ لِبَنِي زُهْرَةَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَشْرَةً مِنْهُمْ خُبَيْبٌ الأَنْصَارِيُّ فَأَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عِيَاضٍ أَنَّ ابْنَةَ الْحَارِثِ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهُمْ حِينَ اجْتَمَعُوا اسْتَعَارَ مِنْهَا مُوسَى يَسْتَحِدُّ بِهَا فَلَمَّا خَرَجُوا مِنَ الْحَرَمِ لِيَقْتُلُوهُ قَالَ خُبَيْبٌ الأَنْصَارِيُّ
وَلَسْتُ أُبَالِي حِينَ أُقْتَلُ مُسْلِمًا
عَلَى أَيِّ شِقٍّ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي
وَذَلِكَ فِي ذَاتِ الإِلَهِ وَإِنْ يَشَأْ
يُبَارِكْ عَلَى أَوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ
فَقَتَلَهُ ابْنُ الْحَارِثِ فَأَخْبَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَصْحَابَهُ خَبَرَهُمْ يَوْمَ أُصِيبُوا.

باب 14: باب مَا يُذْكَرُ فِي الذَّاتِ وَالنُّعُوتِ وَأَسَامِي اللَّهِ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984): اردو
  • خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ): اردو

خطباتِ جمعہ

  • رمضان کو اپنی زندگیوں میں داخل کرلیں: اردو
  • تمام مذاہب کا مقصد بندے کی اللّٰہ سے محبت پیدا کرنا ہے۔ ذکر الہٰی سے غافل شخص عملاً کفر کرتا ہے: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی