صحیح بخاری 7406: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏كُلُّ شَىْءٍ هَالِكٌ إِلاَّ وَجْهَهُ‏}

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو سے، عمرو نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: تو (ان سے) کہہ دے وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ تمہارے اوپر کی طرف سے عذاب نازل کرے، تو نبی کریم ﷺ نے کہا: میں تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یا تمہارے پاؤں کے نیچے کی طرف سے، نبی کریم ﷺ نے کہا: میں تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یا تمہیں (ایک دوسرے کے خلاف) آپس میں مختلف گروہوں کی صورت میں ملا دے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: یہ آسان ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ} قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَعُوذُ بِوَجْهِكَ ". فَقَالَ {أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ} فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَعُوذُ بِوَجْهِكَ ". قَالَ {أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا} فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هَذَا أَيْسَرُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 16: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏كُلُّ شَىْءٍ هَالِكٌ إِلاَّ وَجْهَهُ‏}

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

6:66

آج 10 میں سے 10 باقی