صحیح بخاری 7409
اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہ عفان نے ہمیں بتایا۔ وہیب نے ہم سے بیان کیا کہ موسیٰ نے جو کہ عقبہ کے بیٹے تھے، ہمیں بتایا۔ محمد بن یحيٰ بن حبان نے مجھ سے بیان کیا۔ محمد نے ابن مُحیریز سے، ابن مُحیریز نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے غزوہ بنی مصطلق کے متعلق روایت کی کہ صحابہ نے کچھ قیدی عورتیں غنیمت میں پائیں اور انہوں نے ان سے تعلق قائم کرنا چاہا، ایسے طور سے کہ وہ حاملہ نہ ہوں۔ انہوں نے نبی ﷺ سے عزل کے متعلق پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: تم پر کیا مذائقہ ہے اگر تم نہ کرو؟ کیونکہ اللہ نے لکھ دیا ہے جس کو اس نے قیامت کے روز تک پیدا کرنا ہے۔ اور مجاہد نے قزعہ سے نقل کیا کہ میں نے حضرت ابوسعیدؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: جو جان بھی پیدا کی جانی ہے اللہ اس کو ضرور ہی پیدا کرے گا۔
کتاب 18: باب قَوْلِ اللَّهِ {هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ}