صحیح بخاری 7460: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَىْءٍ إذا أردناه أن نقول له كن فيكون …
حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ ولید بن مسلم نے ہمیں بتایا۔ ابن جابر نے ہم سے بیان کیا کہ عمیر بن ہانی نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت معاویہؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میری اُمت میں سے ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گا۔ جو لوگ ان کو جھٹلائیں گے اور جو ان کی مخالفت کریں گے وہ اس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے گا جبکہ وہ اسی حالت میں ہوں گے۔ مالک بن یخامر نے کہا: میں حضرت معاذؓ کو یہ کہتے سنا: یہ لوگ شام میں ہی ہیں۔ حضرت معاویہؓ نے کہا: یہ دیکھو۔ مالک کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت معاذؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: وہ شام میں ہی ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 29: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَىْءٍ إذا أردناه أن نقول له كن فيكون}