صحیح بخاری 7518: باب كَلاَمِ الرَّبِّ مَعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے مجھے بتایا، کہا: مالک نے مجھ سے بیان کیا۔ مالک نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! اور وہ کہیں گے: اے ہمارے ربّ! ہم تیرے پاس حاضر ہیں اور تیری خدمت میں ہیں اور ساری کی ساری بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے۔ وہ پوچھے گا: کیا تم خوش ہوگئے؟ وہ کہیں گے: اے ہمارے ربّ! ہمیں کیا ہے کہ ہم خوش نہ ہوں حالانکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا کیا ہے جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں کیا۔ پھر فرمائے گا: کیا میں اس سے بڑھ کر تمہیں نہ دوں؟ وہ کہیں گے: اے میرے ربّ! اس سے بڑھ کر اور کون سی چیز ہوگی؟ فرمائے گا: میں تمہیں اپنی رضا مندی کا مورد بناتا ہوں۔ اب اس کے بعد میں تم سے کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ لأَهْلِ الْجَنَّةِ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ. فَيَقُولُونَ لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ. فَيَقُولُ هَلْ رَضِيتُمْ فَيَقُولُونَ وَمَا لَنَا لاَ نَرْضَى يَا رَبِّ وَقَدْ أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ. فَيَقُولُ أَلاَ أُعْطِيكُمْ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ. فَيَقُولُونَ يَا رَبِّ وَأَىُّ شَىْءٍ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ فَيَقُولُ أُحِلُّ عَلَيْكُمْ رِضْوَانِي فَلاَ أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 38: باب كَلاَمِ الرَّبِّ مَعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ

آج 10 میں سے 10 باقی