صحیح بخاری 7531: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَاأُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ ر …
محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل سے، اسماعیل نے شعبی سے، شعبی نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: جو شخص تم سے کہے کہ محمد ﷺ نے کچھ چھپا لیا تھا۔ اور محمد (بن یوسف فریابی) نے کہا: ابو عامر عقدی نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے اسماعیل بن ابی خالد سے، اسماعیل نے شعبی سے، شعبی نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ کہتی تھیں کہ جو تم سے یہ بیان کرے کہ نبی ﷺ نے وحی سے کچھ چھپا رکھا تھا تو اس کو سچا مت سمجھو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یعنی اے رسول! تیرے ربّ کی طرف سے جو (کلام بھی) تجھ پر اُتارا گیا ہے اُسے (لوگوں تک) پہنچا، اور اگر تُو نے (ایسا) نہ کیا تو (گویا) تُو نے اُس کا پیغام (بالکل) نہیں پہنچایا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah