صحیح بخاری 7545: بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ ا …
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عروہ بن زبیر اور سعید بن مسیب اور علقمہ بن وقاص اور عبیداللہ بن عبداللہ نے حضرت عائشہؓ کے اس واقعہ کے متعلق مجھے بتایا جبکہ بہتان باندھنے والوں نے ان کے متعلق وہ کچھ بہتان باندھا جو انہوں نے باندھا اور ہر ایک نے اس واقعہ کا ایک ٹکڑا مجھ سے بیان کیا۔ وہ بیان کرتی ہیں: میں اپنے بچھونے پر لیٹ گئی اور میں اس وقت خوب جانتی تھی کہ میں بری ہوں اور اللہ مجھے بَری قرار دے گا اور اللہ کی قسم میں یہ گمان نہیں کرتی تھی کہ اللہ میرے متعلق کوئی ایسی وحی نازل کرے گا جو پڑھی جایا کرے گی اور میرے نزدیک میری حیثیت اس سے بہت کم تھی کہ اللہ میرے متعلق کوئی ایسی بات کرے جو پڑھی جائے اور اللہ عز وجل نے یہ آیت نازل کی: اِنَّ الَّذِيْنَ جَآءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ۔ کُل دس آیتیں۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah