صحیح بخاری 7556: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ}
عمرو بن علی نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعاصم نے ہمیں بتایا۔ قرہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوجمرہ ضبعی نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے بیان کیا کہ) میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: عبدالقیس کے نمائندے رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے: ہمارے اور آپؐ کے درمیان مضر کے یہ مشرک ہیں اور ہم حرمت والے مہینوں میں ہی آپؐ کے پاس پہنچ سکتے ہیں اس لئے آپؐ ہمیں چند مختصر باتوں کا حکم دیں جن پر اگر ہم عمل کریں جنت میں داخل ہو جائیں اور ان کی طرف ہم ان لوگوں کو بھی بلائیں جو ہمارے پیچھے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے ہی تمہیں روکتا ہوں۔ میں تم کو اللہ پر ایمان لانے کا حکم دیتا ہوں اور کیا تم جانتے ہو کہ اللہ پر ایمان لانا کیا ہے؟ یہ اقرار کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں اور نمازوں کو سنوار کر ادا کرنا اور زکوٰة دینا اور تم غنیمت سے پانچواں حصہ بھی ادا کرنا اور تمہیں چار چیزوں سے منع کرتا ہوں۔ کدو کے تونبے اور لکڑی کے کریدے ہوئے برتن اور رال سے روغنی برتن اور سبز لاکھی برتن میں نہ پیا کرو۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 56: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ}