صحیح بخاری 834: باب الدُّعَاءِ قَبْلَ السَّلاَمِ
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابوحبیب سے، یزید نے ابوالخیر سے، ابوالخیر نے عبداللہ بن عمرو سے، عبداللہ نے حضرت ابوبکر صدیقؓ سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: آپؐ مجھے دعا سکھائیں جو میں نماز میں کیا کروں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ دعا کیا کرو۔ اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کی مغفرت کرنے والا نہیں ہے۔ سو اپنی جناب سے میری مغفرت فرما اور مجھے رحمت سے نواز۔ یقیناً تو ہی غفور و رحیم ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ـ رضى الله عنه ـ. أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي. قَالَ " قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ".
باب 149: باب الدُّعَاءِ قَبْلَ السَّلاَمِ
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- انوارالعلوم (جلد 1): Anwar-ul-Ulum, Volume 1, PDF page 674
خطباتِ جمعہ
- اللّٰہ تعالیٰ کی صفتِ غفار اور استغفار کی حقیقت: Khutbat-e-Tahir, Volume 3, PDF page 150
- قرآنِ کریم کی منتخب مختلف دعائیں، احادیث مبارکہ نبویہﷺ سے دعاؤں کا انتخاب: Khutbat-e-Masroor, Volume 8, PDF page 494
آج 10 میں سے 10 باقی