صحیح بخاری 872: باب سُرْعَةِ انْصِرَافِ النِّسَاءِ مِنَ الصُّبْحِ، وَقِلَّةِ مَقَامِهِنَّ فِي الْمَسْجِدِ

یحيٰ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) سعید بن منصور نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) فلیح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمن بن قاسم سے، عبدالرحمن نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز ابھی اندھیرا ہی ہوتا پڑھا کرتے اور مومنوں کی عورتیں واپس ہو جاتیں۔ بوجہ اندھیرے کے پہچانی نہ جاتیں یا (کہا:) وہ ایک دوسرے کو نہ پہچانتیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصَلِّي الصُّبْحَ بِغَلَسٍ فَيَنْصَرِفْنَ نِسَاءُ الْمُؤْمِنِينَ لاَ يُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ أَوْ لاَ يَعْرِفُ بَعْضُهُنَّ بَعْضًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 165: باب سُرْعَةِ انْصِرَافِ النِّسَاءِ مِنَ الصُّبْحِ، وَقِلَّةِ مَقَامِهِنَّ فِي الْمَسْجِدِ

آج 10 میں سے 10 باقی