حدیقۃ الصالحین 4837: رضائے الہیٰ اور قرب خدا وندی کے حصول کی کوشش
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ رات کو اٹھ کر نماز پڑھتے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے پاؤں متورم ہو کر پھٹ جاتے۔ ایک دفعہ میں نے آپ ﷺ سے عرض کی اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کیوں اتنی تکلیف اٹھاتے ہیں جب کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے اگلے پچھلے سب قصور معاف فرما دئیے ہیں۔ اس پر حضور ﷺ نے فرمایا کیا میں یہ نہ چاہوں کہ اپنے رب کے فضل و احسان پر اس کا شکر گزار بندہ بنوں۔ جب آپؐ کی عمر زیادہ ہو گئی۔ آپؐ بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔ جب آپؐ رکوع کا ارادہ فرماتے تو کھڑے ہو جاتے، قراء ت کرتے پھر رکوع کرتے۔
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ نَبِيَّ اللّٰهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ حَتَّى تَتَفَطَّرَ قَدَمَاهُ فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِمَ تَصْنَعُ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَقَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ أَفَلاَ أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ عَبْدًا شَكُورًا فَلَمَّا كَثُرَ لَحْمُهُ صَلَّى جَالِسًا فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ قَامَ فَقَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ
کتاب 9: رضائے الہیٰ اور قرب خدا وندی کے حصول کی کوشش
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- سختی سے پیش آنا یا سختی کی تعلیم دینا اسلام کے منافی ہے اشاعت دین حضورﷺ کی نصائح پر کاربند رہنے پر مبنی ہے: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی