حدیقۃ الصالحین 25256: سردارِ دوجہاں حضرت خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہؓ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ سے کسی شخص نے پوچھا نبی ﷺ گھر میں کیا کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا جس طرح تم میں سے کوئی (اپنے گھر میں کام ) کرتا ہے۔ اپنی جوتی خود مرمت کر لیتے تھے اور اپنے کپڑے سی لیتے تھے۔

عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قِيلَ لِعَائِشَةَ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ كَمَا يَصْنَعُ أَحَدُكُمْ يَخْصِفُ نَعْلَهُ وَيُرَقِّعُ ثَوْبَهُ

کتاب 5: سردارِ دوجہاں حضرت خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی