حدیقۃ الصالحین 3758: حلال وحرام اور کھانے پینے کے آداب
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا کہ آدمی کھڑا ہو کر پئے۔ قتادہ کہتے ہیں ہم نے کہا اور کھانا! وہ کہنے لگے وہ تو اور بُرا ہے یا (کہا) زیادہ خراب ہے۔
عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا قَالَ قَتَادَةُ فَقُلْنَا فَالْأَكْلُ فَقَالَ ذَاكَ أَشَرُّ أَوْ أَخْبَثُ
آج 10 میں سے 10 باقی