حدیقۃ الصالحین 1608: قبرستان جانا اور وفات یافتہ عزیزوں کے لیے دعا کرنا

سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان کو (یہ دعا) سکھایا کرتے تھے جب وہ قبرستان جائیں اور ان میں سے کہنے والا ـــ ابو بکر کی روایت کے مطابق ـــ کہتا تھا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ گھر والوں پر سلام ہو۔ اور زہیر کی روایت میں ہے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ تم پر سلام اے گھر والو! مومنوں اور مسلمانوں میں سے اور ہم انشاء اللہ ضرور ملنے والے ہیں۔ میں اللہ سے اپنے لئے اور تمہارے لئے عافیت مانگتا ہوں۔

عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُهُمْ إِذَا خَرَجُوا إِلَى الْمَقَابِرِ فَكَانَ قَائِلُهُمْ يَقُولُ ۔ فِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ ۔ السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ ۔ وَفِي رِوَايَةِ زُهَيْرٍ ۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللّٰهُ لَلَاحِقُونَ أَسْأَلُ اللّٰهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ

کتاب 58: قبرستان جانا اور وفات یافتہ عزیزوں کے لیے دعا کرنا

آج 10 میں سے 10 باقی