حدیقۃ الصالحین 363: خلافت ، حکومت اور شوریٰ

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکرؓ نے جب دیکھا کہ رسول اللہﷺ کی طبیعت پہلے کی نسبت کچھ ٹھیک ہے تو آپ نے حضور علیہ السلام سے اپنی بیوی خارجہ کے یہاں جانے کی اجازت طلب کی جو انصار کے احاطہ میں رہتی تھیں۔ حضور نے اجازت دے دی۔ پھر رسول اللہﷺ اسی رات فوت ہو گئے۔ صبح لوگ آپس میں مختلف قسم کی چہ میگوئیاں کرنے لگے۔ حضرت ابو بکرؓ نے اپنے غلام کو کہا کہ پتہ کرکے آؤ کہ صورت حال کیا ہے۔ غلام نے آ کر بتایا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ حضرت محمدﷺ فوت ہو گئے ہیں۔ ابو بکرؓ پر یہ بات بہت گراں گزری اور کہنے لگے ہائے یہ کیا ہو گیا۔ ابو بکرؓ ابھی مسجد نبوی نہیں پہنچے تھے اور یہ سمجھا گیا کہ وہ نہیں آئیں گے۔ اس وقت منافقین یہ مشہور کر رہے تھے کہ محمد اگر نبی ہوتے تو فوت نہ ہوتے۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ نے کہا کہ اگر میں نے کسی شخص کو یہ کہتے سنا کہ محمدﷺ فوت ہو گئے ہیں تو میں اس شخص کا سر تلوار سے اڑا دوں گا۔ لوگ ڈر کی وجہ سے خاموش ہو گئے اور اس قسم کی باتیں کرنے سے رک گئے۔ جب ابو بکرؓ آئے اس وقت نبی ﷺ پر چادر ڈالی ہوئی تھی۔ ابو بکرؓ نے آپﷺ کے چہرہ مبارک پر سے کپڑا اٹھایا اور پیشانی چوم کر کہا اللہ تعالیٰ آپﷺ کو دو موتوں کا مزہ نہیں چکھائے گا (یعنی یہ نہیں ہو سکتا کہ جسمانی اور روحانی ہر دو لحاظ سے آپﷺ فوت ہو جائیں دین کے لحاظ سے آپﷺ ہمیشہ زندہ رہیں گے) اس کے بعد حجرہ مبارک سے باہر آئے اور لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ جو شخص محمد(ﷺ) کی عبادت کیا کرتا تھا تو وہ سن لے کہ محمد(ﷺ) فوت ہو گئے ہیں اور جو شخص محمدﷺ کے رب کی عبادت کیا کرتا تھا تو وہ سنے کہ محمدﷺ کا رب زندہ ہے وہ کبھی نہیں مرے گا۔ اس کے بعد آپؓ نے یہ آیت پڑھی وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (آل عمران 145) یعنی محمد بھی ایک رسول ہیں (وہ بھی فوت ہو سکتے ہیں) جیسے اس سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں پس اگر یہ رسول (یعنی محمد) بھی فوت ہو جائے تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے… حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ ابو بکرؓ کی یہ باتیں سن کر مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میں نے یہ آیت اس سے قبل پڑھی ہی نہیں تھی (یعنی اس آیت کی طرف پہلے میرا دھیان نہیں گیا تھا) بہرحال سب لوگوں کی زبان پر حضرت ابو بکرؓ کی یہ تقریر اور آیت وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ… جاری تھی اور وہ زار و قطار رو رہے تھے۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام اتوار اور پیر کی درمیانی رات فوت ہوئے۔ جنازہ دو رات رکھا رہا اس کے بعد منگل کے پچھلے پہر تدفین عمل میں آئی۔ حضرت علی اور فضل بن عباس نے آپﷺ کو غسل دیا۔ اسامہ بن زیدؓ اور اوس بن خولہؓ نے پانی ڈالا۔

عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَأَى عنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً فَاسْتَأْذَنَهُ إِلَى امْرَأَتِهِ بِنْتِ خَارِجَةَ وَكَانَتْ فِي حَوَائِطِ الْأَنْصَارِ وَكَانَ ذَلِكَ رَاحَةَ الْمَوْتِ وَلَا يَشْعُرُ فَأَذِنَ ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ فَأَصْبَحَ فَجَعَلَ النَّاسُ يَتَرَامَوْنَ فَأَمَرَ أَبُو بَكْرٍ غُلَامًا يَسْتَمِعُ ثُمَّ يُخْبِرُهُ فَقَالَ أَسْمَعُهُمْ يَقُولُونَ مَاتَ مُحَمَّدٌ فَاشْتَدَّ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ يَقُولُ وَاقَطْعَ ظَهْرَاهُ فَمَا بَلَغَ أَبُو بَكْرٍ الْمَسْجِدَ حَتَّى ظَنُّوا أَنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ وَأَرْجَفَ الْمُنَافِقُونَ فَقَالُوا لَوْ كَانَ مُحَمَّدٌ نَبِيًّا لَمْ يَمُتْ فَقَالَ عُمَرُ لَا أَسْمَعُ رَجُلًا يَقُولُ مَاتَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا ضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ. فَكَفُّوا لِذَلِكَ فَلَمَّا جَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَجًّى كَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ ثُمَّ جَعَلَ يَلْثِمُهُ فَقَالَ مَا كَانَ اللَّهُ لِيُذِيقَكَ الْمَوْتَ مَرَّتَيْنِ أَنْتَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَثُم خرجَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ رَبَّ مُحَمَّدٍ فَإِنَّ رَبَّ مُحَمَّدٍ لَا يَمُوتُ ثُمَّ قَرَأَ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ لَكَأَنَّا لَمْ نَقْرَأْهَا قَبْلَهَا قَطُّ فَقَالَ النَّاسُ مِثْلَ مَقَالَةِ أَبِي بَكْرٍ منْ كَلامهِ وَقِرَاءَتِهِ.وَمَاتَ لَيْلَةَ الْإِثْنَيْنِ فَمَكَثَ لَيْلَتَيْنِ وَيَوْمَيْنِ وَدُفِنَ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وكَانَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَأَوْسُ بْنُ خَوْلِيٍّ يَصُبَّانِ وَعَلِيٌّ وَالْفَضْلُ يُغَسِّلَانِهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

کتاب 59: خلافت ، حکومت اور شوریٰ

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

خلفاء کی کتب

  • مذہب کے نام پر خون: اردو
  • فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب: اردو
  • دعوت الامیر: اردو
  • نبیوں کا سردار ﷺ: اردو
  • انوارالعلوم (جلد 13): اردو

خطباتِ جمعہ

  • احمدی اس نعمت کی قدر کریں جو حضرت مسیح موعودؑ نے ان کے سپرد کی ہے۔ دوست اپنی اولاد کی اور دوسرے نوجوانوں کی اصلاح کریں: اردو
  • یکم اکتوبر 1943ء بمقام عیدگاہ قادیان: اردو
  • غموں کا ایک دن اور چار شادی: اردو
  • بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ: اردو
  • حضرت عمر بن خطابؓ: اردو
  • حضرت ابوبکر صدیقؓ: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی