حدیقۃ الصالحین 1327: مقننہ استنباط مسائل کے بارہ میں رہنما اصول اور حکومت کی بین الاقوامی ذمہ داریاں
حضرت معاذؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب انہیں یمن میں حاکم بنا کر بھیجنے لگے تو فرمایا تم کس طرح فیصلے کیا کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا قرآن کریم کے احکامات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اگر (ایسا معاملہ آ جائے جس کے بارہ میں) قرآن کریم میں کوئی واضح حکم موجود نہ ہو تو (پھر کس طرح کرو گے)؟ انہوں نے عرض کیا حضورﷺ کی سنت کی روشنی میں فیصلہ کروں گا۔ حضورﷺ فرمانے لگے اگر میری سنت میں بھی (کوئی ایسی مثال) نہ ملے (تو پھر کس طرح کرو گے)؟ انہوں نے عرض کیا پھر میں اجتہاد اور غور و فکر کروں گا اور پھر جو رائے بنے اس کے مطابق فیصلہ کروں گا اس پر آپؐ نے خوش ہو کر فرمایا تمام تعریفوں کا مستحق اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے رسول اللہ کے ایلچی کو اس فراست اور صحیح سوچ کی ہدایت دی۔
کتاب 61: مقننہ استنباط مسائل کے بارہ میں رہنما اصول اور حکومت کی بین الاقوامی ذمہ داریاں