حدیقۃ الصالحین 1672: اخلاق حسنہ

حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے تو اسے پناہ دو اور جو اللہ کا واسطہ دے کر مانگے اسے دو اور جو تمہیں بلائے اس کی (پکار) کا جواب دو اور جو کوئی تم سے بھلائی کرے تو اس کا اسے بدلہ دو اور اگر اسے بدلہ میں دینے کے لئے کچھ نہ پاؤ تو اس کے لئے دعا کرو یہاں تک کہ تم سمجھو کہ تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے۔

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ وَمَنْ سَأَلَ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ وَمَنْ صَنَعَ إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِؤهُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَا تُكَافِؤنَهُ فَادْعُوا لَهُ حَتَّى تَرَوْا أَنَّكُمْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ

کتاب 71: اخلاق حسنہ

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی نصائح میں گہری حکمتیں ہیں۔ ان نصائح کی حقیقی پہچان اور عرفان حاصل کر کے عمل کرنا چاہئے: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی